ضمانت ملنے کے بعد بشریٰ بی بی کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت منظوری کے بعد اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے، اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عالم برزخ میں دو مقام ہوتے ہیں، ایک متقی، پرہیزگار، صالحین اور علیین کے لیے، دوسرا سجین جہاں سے روحیں زمین پر آتی ہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ ایک مقام یہاں پر بھی ہے جہاں پر شیطانوں کی حکومت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک پر فراڈیوں، چوروں اور گھڑی چوروں کی حکومت ہے، یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے، اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ہمیں کیا گرائے گی انہیں تو رب ہی گرا دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close