عون چوہدری نے پی ٹی آئی کو بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد ( پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنماء عون چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو لابنگ فرم ہائر کرنے کیلئے جہاں سے پیسا ملتا ہے وہ اکاؤنٹ سامنے لاؤں گا،قطر ، دبئی، برطانیہ میں پی آر فرم ہائر کی گئیں، مسلح افواج کیخلاف گھناؤنی مہم چلانے کا ایک ایک ثبوت موجود ہے، لندن میں بیٹھے لوگوں کو پیسے کون دیتا ہے ،یواین کے جس ورکنگ گروپ کو خط لکھا گیا وہ ایک سیمی گورنمنٹ ادارہ ہے۔

انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے سامنے کچھ تفصیلات رکھنا چاہتا ہوں، جب بھی پاکستان پر ایسا وار ہوگا پیچھے نہیں بیٹھوں گا، یہ پروڈاکٹ 2016سے چلتا آرہا ہے، 2016میں ہم لندن گئے اور وہاں ایک پی آر فرم ہائر کی گئی وہ اس لئے کہ ہم نے اس برانڈ کو اپ گریڈ کرنا ہے، کیونکہ انہوں نے پاکستان کو سنبھالنا ہے اور ہمیں ان کی برانڈنگ کرنی ہے، پی آر فرم کو کہا گیا تھا کہ عمران خان کو ایک کھلاڑی سے ان کو ایک پاکستانی قومی لیڈر کے طور پر دنیا کو دکھایا جائے۔

ہمیں کیا پتا تھا کہ یہ برانڈنگ پاکستان کو اتنا نقصان پہنچائے گی کہ جس سے پاکستان اتنا پیچھے چلا جائے گاجس کا ہمیں پچھتاوا ہے، 2016میں زلفی بخاری نے اس پی آر فرم سے متعارف کرایا ، جس یو این ورکنگ گروپ کو خط لکھا، 2018 کے الیکشن میں حکومت بنتی ہے، آج یہی لوگ پھر اسی پی آر فرم کو ہائر کرتے ہیں جو ریاست کے خلاف تحریک میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں، یہ یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک لابی ہائر کی گئی ہے، یہ پی آر فرم کبھی پاکستان کی جمہوریت اور کبھی پاکستان کے جمہوری نظام پر شب خون مارتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close