عمران خان جیل میں کیوں ہیں؟ رئوف حسن کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد ( پی این آئی) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں جرائم کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے کہ وہ ڈیل نہیں کررہے،عمران خان جب اٹک جیل میں تھے اسی وقت باہر آسکتے تھے، ہم بطور سیاسی جماعت گن لے کر اڈیالہ نہیں جاسکتے، پارلیمنٹ میں اور قانونی محاذ پر عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کو توڑنے کی کوششیں ابھی بھی جاری ہیں، پی ٹی آئی کو توڑنے کیلئے کچھ لوگوں کو لانچ کیا گیا ہے، میڈیا پر بھی ان کی خاصی پذیرائی ملکی اور پارٹی کے بارے بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ بڑی جماعت ہے مختلف آراء پائی جاتی ہیں،پارٹی کا ایک ڈسپلن ہے کہ اندرونی آراء کو پبلک نہ کیا جائے، لیکن ایسا ہوا کہ چیزیں پبلک کی گئیں، کچھ ممبرز سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی رہائی کیلئے اتنا کام نہیں ہوا جتنا ہونا چاہیئے تھا۔

عمران خان جیل میں ان جرائم کی وجہ سے نہیں جن میں انہیں سزائیں دی گئی ہیں، بلکہ اس لئے کہ وہ ڈیل نہیں کررہے، عمران خان جب اٹک جیل میں تھے اسی وقت باہر آسکتے تھے، ان کو آفر بھی کی گئی تھی، لیکن اس آفر کے ساتھ متفق نہیں تھے، اس لئے وہ جیل میں ہیں۔سیاسی جماعت کی حیثیت سے ہماری کچھ حدود ہیں، ہم اڈیالہ جیل گن اٹھا کر نہیں جاسکتے،ہم عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ کے اند رکوشش کررہے ہیں، قانونی محاذ پر جدوجہد کررہے ہیں، پچھلے چار ماہ سے تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں ایک جگہ بھی جلسہ کرنے کی اجازت آج تک نہیں مل سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں