آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے جبکہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کردیا ہے،قرض پروگرام کے معاہدے کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کا پاکستان آنا اب ضروری نہیں،قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہوچکے ہیں۔پاکستان آئی ایم ایف سے 8سے 10 ارب ڈالر لینے کا خواہاں ہے،پاکستان کا مطالبہ ہے تمام شرائط مکمل کر لی ہیں اس لیے قرض پروگرام کا حجم ہماری ڈیمانڈ کے مطابق کیا جائے۔آئی ایم ایف نے 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض دینے کی حامی بھری ہے،آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close