اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم میں شامل 39 میں سے 10 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے خط پر جاری توہین عدالت کیس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ آزادکشمیر کے شہری خواجہ محمد یاسین کے اکاؤنٹ سے یہ ہیش ٹیگ شروع ہوا، اس نے انکوائری جوائن نہیں کی۔ عدالت نے کہا کہ یہ نیلم ویلی میں بیٹھا ہےجسٹس بابرستار پر اس کا کیا اعتراض ہوسکتا ہے یہ حیران کن ہے۔ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے شہری سید فیضان رفیع نے بھی ایک ہیش ٹیگ شروع کیا، اس کو نوٹس کیا تو اس نے جواب دیا کہ وہ بیرون ملک ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کو ایکس کا جواب آگیا ہے جس میں امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو امریکی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں