پارٹی میں اختلافات، عمران خان نے کس کس کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا؟بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پارٹی اختلافات کے بعد دونوں گروپس کو اڈیالہ جیل طلب کرلیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کُچھ لوگوں نے تشدد کے باعث پارٹی چھوڑی اور کُچھ نے فائلیں دیکھ کر علیحدگی اختیار کرلی، دونوں کے الگ الگ کیسز ہیں، جب جیل سے باہر نکلوں گا تو پھر پارٹی میں واپسی کے معاملات کو خود دیکھوں گا، پارٹی میں اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں، عمر ایوب کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں، یہ ایسی پارٹی ہے جو اپنے ووٹ کی طاقت پر بنی اور قائم ہوئی، پی ٹی ائی سے مضبوط جماعت ملک میں موجود نہیں، اس میں فارورڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا، پارٹی میں اختلافات کی بنیاد غلط فہمی ہے، جمعرات کو دونوں گروپس کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ جیل صرف آئی ایس آئی کے احکامات پر چل رہا ہے دو افسران کو اس وجہ سے تبدیل کیا گیا کہ مجھے کوئی رعایت نہ دے دیں، ہم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ آئی ایس آئی کے کرنل اور میجر کا اڈیالہ جیل میں کیا کام ہے، آئی ایس آئی کے پاس سول معاملات اور عدلیہ میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے، یہ حکومت بھی جھوٹ پر چل رہی ہے، وزیر داخلہ فراڈ اور سفارشی ہے، اس نے کرکٹ کے ساتھ کیا کیا، کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو سب سے پہلے محسن نقوی کو نکالیں جو سفارش پر چل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں