200یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا ہے کہ فکسڈ چارجز 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لئے جائیں گے،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی طرف سے بجلی کے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارجز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

حکام کے مطابق 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے جبکہ401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ لئے جائیں گے۔ اسی طرح 501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 ، 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ وصول کیا جائے گا جبکہ700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارجز ایک ہزارروپے وصول کئے جائیں گے ۔فکسڈچارجز میں اضافے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپرانے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادئیے گئے تھے۔ بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز لگا دئیے گئے تھے جن کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائیگا۔

صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیا گیا تھاجبکہ تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق ماہانہ 301-400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی 2024 سے 200 روپے ماہانہ کے مقررہ چارجز ادا کریں گے اور 401-500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے، 501-600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ رہائشی صارفین جو 601-700 استعمال کرتے ہیں وہ ماہانہ 800 روپے ادا کریں گے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close