پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد کونسی گاڑی کا فیول ٹینک کتنے روپے میں فُل ہوگا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پٹرول 7.45 روپے جبکہ ڈیزل .56 روپے مہنگا کر دیا ہے جس کا اثر یقینی طور پر مارکیٹ میں موجود اشیاء ضروریہ پر بھی آئے گا تاہم اس وقت ہم آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ آپ کا فیول ٹینک اب کتنے روپے میں فل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 265.61 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 258.16 روپے تھی تاہم اگر آپ کےپاس سوزوکی آلٹو ہے تو اس میں 27 لیٹرکا ٹینک آتا ہے جو کہ پہلے 6970 روپے میں فل ہوتا تھا لیکن قیمت میں اضافے کے بعد یہ 7 ہزار 171 روپے میں فل ہو گا یعنی آپ کو 201 روپے اضافی دینا ہوں گے ۔ سوزوکی کلٹس کا فیول ٹینک 35 لیٹر کا ہے جو کہ اب 9 ہزار 296 روپے میں فل ہو گا جبکہ اس سے قبل یہی ٹینک 9 ہزار 36 روپے میں بھرتا تھا لیکن اب آپ کو 261 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے ۔ ٹیوٹا یارس کا فیول ٹینک 42 لیٹر کا ہےاور پٹرول مہنگا ہونے پر یہ 10 ہزار 843 روپے کی بجائے 1 ہزار 156 روپے میں فل ہو گا یعنی 313 روپے مزید ادا کرنے ہوں گے ۔ ٹیوٹا کرولا چلانے والے کا ٹینک اب 14 ہزار 609 روپے فل ہو گا کیونکہ گاڑی کا فیول ٹینک 55 لیٹر کا ہے جو کہ اس سے قبل 14 ہزار 199 روپے میں فل ہو تا تھا۔

ہونڈا سٹی سیڈان کی سہولیات اور اچھی فیول ایوریج کے باعث صارفین میں کافی پسند کی جاتی ہے تاہم اب اس کا 40 لیٹر کا فیول ٹینک 10 ہزار 624 روپے میں بھرے گا جبکہ اس سے قبل 10 ہزار 326 روپے میں فل ہوتا تھا ۔ ہونڈا سویک میں 47 لیٹر کا فیول ٹینک دیا گیا ہے جو کہ پٹرول مہنگا ہونے کے بعد اب 12 ہزار 484 روپے میں فل ہو گا یعنی اب صارفین کو 350 روپے اضافی دینا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close