لاہور (پی این آئی) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے، گزشتہ ماہ صوبہ بھر میں 2لاکھ 66ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق 1لاکھ 76ہزار سے زائد شہریوں نے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ،38ہزار سے زائد شہریوں نے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 37ہزار 900سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔4ہزار 500سو سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ جاری کیے گئے ۔ 2100سے زائد شہریوں نے اینڈوزمینٹ کیٹگری میں اپنے لائسنس کو اپ گریڈ کروایا۔2ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس کو دربارہ حاصل کیا۔ جبکہ 85ہزار 5سو سے زائد شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے دفاتر، خدمت مراکز سے بھی شہری اپنا لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔
ان لائسنسوں میں لرنر ، ریگولر ، انٹرنیشنل اور تجدید سمیت ہر نوعیت کے لائسنس شامل ہیں ، آن لائن لرنر لائسنس ، نیشنل ، انٹرنیشنل کی آن لائن تجدید سے لاکھوں شہری روزانہ گھر بیٹھے مستفید ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس دفاتر ، خدمت مراکز سمیت تمام سنٹرز پر لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں