محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

تمام فریٹ ٹرینوں کےکرایوں میں تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ریلویز انتظامیہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق نئے فریٹ چارجز کا اطلاق 3 جولائی رات 12 بجے سے ہوگا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات، اسٹیل کولز، ڈیموریج، شنٹنگ ، وارفریج کے لئےچارجز نہیں بڑھائے گئے۔ مسافر ٹرینوں میں اضافہ فی الحال زیر غورنہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close