پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟ حکومت نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر بڑھی ہیں اس لئے بڑھائی ہیں، جب عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوگا تو ہم بھی سستا کردیں گے، ہمیں اڑھائی سالوں میں معیشت کودرست سمت میں ڈالنے کا موقع نہیں ملا،حکومت جو اقدامات اٹھا رہی وہ عوام کی جیب پر بھاری ثابت ہورہے ہیں۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو باتیں ہیں کہ ہمیں اڑھائی سالوں میں موقع نہیں ملا کہ ہم معیشت کو درست سمت میں ڈال دیں، جس کی وجہ سے طعنے سننے پڑ رہے ہیں، اور ایسے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں جو عوام کی جیب پر بھاری ثابت ہورہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔ میں اس طرح دفاع کرسکتا کہ یہ پچھلے چار سالوں کا شاخسانہ ہے، کہ ہم بجلی، پیٹرول گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتیں ہیں ، اس میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی ہیں، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑتی ہیں، جب عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوگا تو ہم بھی سستا کردیں گے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اگر پچھلے 15سالوں کی کاروائی نکال کردیکھیں تو سب پتا چل جائے گا۔ میں ممبر رہا ہوں۔

میں نے ایک تسلسل کے ساتھ ایف بی آر پر تنقید کی ہے، ٹھیک ہے ٹیکس بڑھا ہے، 9ہزار سے 13ہزار کا سوچ رہے ہیں،ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بہتر نہیں ہے۔ جب تک کرپشن کا کلچر ختم نہیں ہوگا ، ہمارے ملک اور قوم کی جیب میں پیسے ہیں، لیکن یہ عوام کی جیبوں میں ٹرانسفر نہیں ہوتے، کراچی پورٹ ٹرسٹ پر ہزاروں ارب روپے کی کرپشن ہے، ایوی ایشن میں سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن ہے، ایک بیان کی وجہ سے آج تک جو ہمارے روٹس بند ہوئے ان کو بحال نہیں کراسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں