پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، عمر ایوب سے متعلق قرار دادمتفقہ طور پر منظورکر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 3 قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔

اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کو بھی قرارداد کا حصہ بنایا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ کور کمیٹی عمر ایوب کی انتہائی کٹھن حالات میں پارٹی کےلیے قابل تحسین خدمات کی معترف ہے، سیکریٹری جنرل عمر ایوب سے پارٹی عہدے سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کرتے ہیں۔عمر ایوب کی بطور پارٹی سیکریٹری جنرل خدمات موجودہ حالات میں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ کور کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close