وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سابق وزیر خزانہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تعریف کردی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں دکانداروں پر ٹیکس لگانے کی مفتاح اسماعیل کے وقت کی تجویز کو درست قرار دے دیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر اس وقت ٹیکس لگ جاتا تو 2 سال میں قومی خزانے میں اچھا اضافہ ہوچکا ہوتا۔یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے جولائی 2022ء میں دکانداروں پر روز کا 100 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی تھی، جس سے 41 ارب روپے آمدنی کی توقع تھی۔رہنما نون لیگ مریم نواز نے اس ٹیکس پر سوشل میڈیا پر بیان دے کر عملدرآمد رکوا دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close