پی ٹی آئی نےاسلام آباد کے بعداگلا پاور شو کہاں کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

لاہور جلسہ 6 جولائی کے اسلام آباد جلسے کی کامیابی سے مشروط ہے، یعنی اگر6 جولائی کو اسلام آباد جلسہ کامیاب رہا تو پی ٹی آئی لاہور میں بھی جلسہ کرے گی،لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایت کردی ہے۔انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، پی ٹی آئی کسی بڑے وینیو پر جلسہ منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں