کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءنبیل گبول کا کہنا ہے کہ ہم دھکا سٹارٹ سے ن لیگ کی حکومت چلارہے ہیں، جس دن پی پی نے دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی،ہم صرف جمہوریت کی خاطر ن لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں ،میں کبھی نہیں چاہوں گا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔ غیر یقینی صورتحال کا ذمہ دار صرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے۔ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گے تو نہ اڈیالہ رہے گا نہ پارلیمنٹ ہوگی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی گارنٹی دینے کو کوئی بھی تیار نہیں۔عمران خان کو جیل سے باہر آنے میں 6ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔
عمران خان اگر نہ مانے تو پھر وہ جیل میں رہیں اور حکومت اسی طر ح چلتی رہے گی۔ اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا۔ گارنٹی دینے والی شخصیات کہتی ہیں عمران خان شام کو کچھ کہتے ہیںاور صبح ان کے خیالات بدل جاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سوچ سمجھ کر باہر آنا ہوگا اور وہ جلد سمجھ جائیں گے، وہ 80 فیصد سیکھ چکے ہیں اور باقی 20 فیصد سیکھ کر باہر آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں