پی ٹی آئی کو کس نے برباد کیا؟ فواد چوہدری برس پڑے

لاہور(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا امکان نظر نہیں آرہا،کہتے ہیں براا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا، مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لئے تو ختم نہیں ہوا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماءیاسمین راشد اور اعجاز چوہدری ابھی بھی جیلوں میں ہیں ان پر ابھی بھی مشکل وقت ہے۔پارٹی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے وہ ماحول نہیں بنا سکی جس کی ضرورت تھی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں۔حامد خان جیسے لوگ پی ٹی آئی کو بربادکر دیا تھا۔جو آج مقدمات کا سامنا رہے ہیں یہی اصل پی ٹی آئی والے ہیں۔آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہوگیاتھا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا تھاکہ آپریشن کے حوالے سے ہر کوئی اپنی بات کررہا ہے۔حکومت اپنی مرضی کی ترامیم لا رہی ہے، ججز کے تبادلے کی ترامیم سے عدلیہ کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر مناسب بیان دیا۔

close