کئی ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی )کراچی میں قائم جناح ہسپتال سے 167 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ہسپتال حکام نے بتایا کہ فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث 167 ملازمین کی ملازمت ختم کردی گئی ہے۔

کورونا کے دوران بھرتی کئے گئے ملازمین کو 90 دن بعد مستقل کرنا تھا تاہم ہر 3 ماہ بعد نئے کنٹریکٹ کا لیٹر ملازمین کو فراہم کیا جاتا تھا۔یاد رہے کہ اس سال بجٹ کے بعد ان ملازمین کو مستقل کیا جانا تھا۔دوسری جانب بر طرف ہونے والے ملازمین نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ہسپتال کو پہلے ہی سٹاف کی کمی کا سامنا ہے اور انہیں نوکری سے نہ نکالا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں