محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کون کرے گا؟ تحریک انصاف کا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ محمد زبیر بہت سارے ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا، محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بھی عمران خان کریں گے، پی ٹی آئی کی اس ترجیحات مختلف نوعیت کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل کا عہدہ فی الحال نہ چھوڑنے کا کہا ہے، پارلیمانی پارٹی کی قرارداد بانی پی ٹی آئی کے پاس جائے گی، بانی پی ٹی آئی ہی عمر ایوب کے استعفے اور آئندہ کے جنرل سیکرٹری کا فیصلہ کریں گے ۔ نٹراپارٹی الیکشن کے قانونی معاملات کو لیگل ٹیم دیکھ کر فیصلہ کرے گی کہ عمر ایوب کو ہی عہدہ جاری رکھنا چاہیے۔ نئے سیکرٹری جنرل کو لانا ہے۔ عمر ایوب کا استعفا دینے کا مقصد ان کا ذاتی فیصلہ ہے، کیونکہ دونوں عہدے بڑی ذمہ داری ہے، باقی فیصلہ پارٹی کی لیگل کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اس میں عمران خان نے پارٹی میں گروپنگ کا نوٹس لیاتھاکہ اس مرحلے پر پارٹی میں کسی قسم کی گروپنگ نہیں ہونی چاہیئے۔ میری پی ٹی آئی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے، سب متحد ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے، شاندانہ گلزار نے پہلے ہی کسی بھی گروپ کا حصہ بننے سے خود کو دستبردار کرلیا ہے۔

راؤف حسن نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ میرا تعلق ساری دنیا کو پتا ہے ، یہ چھوٹے لوگ ہیں فواد چودھری جیسے چھوٹے لوگوں کے ساتھ چھوٹا نہیں بنا جاتا، فواد چودھری جیسے لوگوں کو لانچ کیا گیا ہے تاکہ پارٹی میں مایوسی پھیلائیں، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، عمران خان نے واضح کہا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑنے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی ، ان کو فرسٹریشن ہے، پارٹی چھوڑ کر جانے والے بھگوڑے اور چوہے ہیں۔ محمد زبیر بہت سارے ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا، محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بھی عمران خان کریں گے، پی ٹی آئی کی اس ترجیحات مختلف نوعیت کی ہیں۔

close