خوفناک حادثے میں متعدد پولیس اہلکار جاں بحق، افسوسناک خبر آگئی

کندھ کوٹ (پی این آئی) کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں محمد وسیم، عبدالخالق ودیگر شامل ہیں۔

close