عمران خان کو جیل سے باہر آنے میں مزید کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ بڑا دعویٰ آگیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے لیکن انہیں جیل سے باہر آنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔نبیل گبول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ن لیگ کی حکومت دھکا سٹارٹ پرچلا رہے ہیں جس دن دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی۔

ملک میں غیریقینی صورتحال کاذمہ دارصرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے، اگر ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گے تو نہ اڈیالہ رہے گا اور نہ ہی پارلیمنٹ ہوگی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے بانی تحریک انصاف جیل سے باہر آجائیں گے لیکن انہیں باہر آنے میں بھی 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔اگر بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گے اور حکومت چلتی رہے گی، وہ گارنٹی دے کر باہر آئیں گے اور جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت کا ووٹ ملا مگر50 فیصد انہیں نوازا بھی گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close