اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چو ہدری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ، فواد چوہدری کو پارٹی میں واپسی کا کوئی حق نہیں ،فواد اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں حامد خان نے کہا کہ فواد چو ہدری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اس فواد چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انھیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ۔حامد خان نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلافات اور تنقید ہوتی ہے، عمر ایوب کا استعفی آپسی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے، ہمارے وکلا پوری دلچسپی کے ساتھ کیسز لڑ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں