اسلام آباد (پی این آئی )قومی اسمبلی نے 18 ہزار 877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ 2024-25 منظور کر لیاہے جس میں بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے ٹکٹس پر ٹیکسز کی شرح میں اضافے کی شق کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس دوران وفاقی بجٹ 2024-25 کی شق وار منظوری ہوئی ۔قومی اسمبلی نے بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے ٹکٹس پرٹیکسزکی شرح میں اضافےکی شق منظور کر لی جس کے بعد یکم جولائی سےبین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا ، شمالی، وسطی اورجنوبی امریکہ سفرکیلئےبزنس، کلب،فرسٹ کلاس ٹکٹس پرٹیکس شرح ساڑھے3 لاکھ کردی گئی ۔بجٹ 2024-25 کے مطابق یکم جولائی سےامریکہ اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپےتک اضافہ ہو گیاہے ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 30 ہزار اضافی ٹیکس دینا ہو گا، یورپ کے فضائی سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا ، مشرق بعید، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کےفضائی ٹکٹ پربزنس، فرسٹ،کلب کلاس پر2لاکھ 10پزارٹیکس دینا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں