عمر ایوب کاڈالر کی قیمت سے متعلق بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) عمر ایوب کاڈالر کی قیمت سے متعلق بڑا دعویٰ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے مستعفیٰ ہونیوالے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے آئندہ چند روز میں ڈالر کی قیمت 350 روپے ہوجائے گا۔ عمرایوب نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹ روکنے کے باعث ڈالر کا ریٹ 275 روپے پر پہنچ چکا ہے، جلد آپ دیکھیں گے امریکی ڈالر 350روپے سے بھی اوپر چلا جائے گا، انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا جبکہ ڈالر کا ریٹ 170 سے 180 روپے کے درمیان تھا۔

اب بجلی کا فی یونٹ 100 روپےسے اوپر جائے گا۔ انہوں نے اپنے استعفے کے حوالے سے کہا کہ دو عہدوں کی وجہ سے میں اپنے فرائض ادا نہیں کر پا رہا تھا جس کی وجہ سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑا۔عمر ایوب نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close