پی ٹی آئی میں کئی دھڑے بن چکے مزید بھی بنیں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر سیاسی رہنماء سابق وزیرسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سائیڈ لائن پارٹی بن چکی،کئی دھڑے بن چکے مزید بھی بنیں گے،کل استعفے کی ایک ڈرامے بازی ہوئی۔

عمران خان کو جیل پہنچانے اورمزید سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے والے یہی لوگ ہیں ،مخصوص نشستوں کے معاملے پر تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی۔انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مذہب آئین سے بڑا نہیں ہوا، مذہب اور آئین کہتا معافی مانگ لینی چاہئے تو میں نے مانگ لی، میں نے توہین عدالت کی نہیں تھی جنہوں نے توہین عدالت کی ان کا بھی ذکر کیا، میں پراکسی والی بات بھی کی، میری وجہ سے 34ٹی وی چینل کو نوٹس نہیں ملا، پی بی اے کا وکیل میری نظر میں نالائق آدمی ہے، وہ مجھے پھنسانے میں لگا ہوا تھا جیسے وہ کوئی جج ہو یا پھر حکومت کا وکیل ہو ۔وہ چینل کی معاونت کم مخالفت میں زیادہ کررہا تھا۔ جن لوگوں نے نام لے کر توہین عدالت کی ان کو معافی مانگنی چاہیے، اور پوچھ گچھ بھی ہونی چاہییے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر منظور ہوگا تو وہ ہوگیا، مجھے یقین تھاسیاسی تجربہ کہہ رہا تھا کہ سیاسی معاشی حالات جوہیں بجٹ منظور ہوجائے گا۔ مخصوص نشستوں کے معاملے پر تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی، پی ٹی آئی ایک سائیڈ لائن پارٹی بن چکی، پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کئی دھڑے بن چکے اور مزید بننے جارہے ہیں۔

ایک استعفا ڈرامے بازی کا تھا، اگر غیرت دکھانی تو فیصلہ واوڈا کی طرح دکھائیں جب پی ٹی آئی پیک پر اور عمران خان چاند پر تھے ، تو میں سینیٹ کی سیٹ بھی چھوڑ دی تھی۔ ان کی سیاست عمران خان کو مزید سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی ہے، عمران خان کو جیل پہنچانے اور ڈرامے بازی کرنے والے یہ لوگ ہیں ، حکومت کے ایس ایچ او کے ساتھ بھی ملے ہوئے ہیں، سینیٹ میں بتا کرجیل جاتے ہیں کہ اس کو بھی تو بتانا ہے، یعنی ان کو بھی نہیں اس کو ؟جس شخص کے نام کی مقبولیت سے اسمبلیوں میں ہیں یہ اس کو کچھ نہیں سمجھتے تو میں اور آپ کیا ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close