بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ یکم جولائی بروز سوموار شام 4 بجے تاجر برادری ضلعی و تحصیل سطح پر ملک بھر میں احتجاج کرے گی،حکومت فوری طور پر بجلی کے بلوں میں کیا گیا ظالمانہ اضافہ واپس لے،تاجر برادری کسی صورت بجلی کے بلوں میں کیا گیا اضافہ قبول نہیں کرے گی،اگر حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو یکم جولائی کو نیا اعلان کریں گے،بجلی کے بلوں پر 60 فیصد عوام پر بوجھ ڈالنا ظلم کی انتہا ہے،عوام میں اب بجلی کے بل جمع کرانے کی سکت بلکل نہیں رہی۔

close