ملک میں انسداد پولیو کوششوں کو بڑا دھچکالگ گیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) ملک میں انسداد پولیو کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگ گیا، صوبہ سندھ اور بلوچستان سے دو نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوگئے جس کی قومی ادارہ صحت نے تصدیق بھی کردی ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلقہ عبداللہ میں دو سالہ بچے میں 22 مئی اور کراچی میں کیماڑی کی تین سالہ بچی میں 3 جون کو معذوری کی علامات ظاہر ہوئیں ۔رپورٹ ہونے والے کیسز کی قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کی رپورٹ میں وائرس کی تصدیق کردی گئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق دونوں نمونوں کا تعلق پولیو وائرس کے وائی بی تھری اے کلسٹر سے ہے۔تازہ کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close