ن لیگی رہنما عطا تارڑ سے اوریجنل فارم 45،47 اور48 مانگ لیے گئے

لاہور (پی این آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے ایک اور بڑا حکم جاری کردیا۔

لاہورہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل جسٹس انوار حسین نے الیکشن پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو اوریجنل فارم 45،47 اور48 جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ٹریبونل نے لیگی رہنما کو 22 جولائی تک فارم 45، 47، 48 جمع کروانے کا حکم جاری کیا جبکہ عدالت نے عطا تارڑ سے بیان حلفی بھی طلب کر لیا۔ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو بھی فارم 45، 47،48 اور متعلقہ دستاویزات بیان حلفی کے ساتھ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close