اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ہالیڈے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی)سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کو تمام بینکس اپنے اکاؤنٹس کلوز کرسکیں گے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک دولت ِ پاکستان یکم جولائی 2024 (بروز پیر)کو بینک ہالیڈے کی بنا ء پر عام لین دین کے لئے بند رہے گا۔چنانچہ تمام بینک ،ترقیاتی مالی ادارے/مائیکرو فنانس بینک اُس روز عام لین دین کے لئے بند رہیں گے تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں/مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر حاضر ہوں گے۔

close