پی ٹی آئی رہنمائوں نے حکومت سے ڈیل کر لی، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نہ نکلیں،بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ جن لوگوں پر اعتبار کر رہے ہیں وہی آپ پر گولیاں چلائیں گے، جلد بانی پی ٹی آئی کے با اعتبار وزراء کو کرپشن کے زمرے میں ہتھ کڑیاں لگوائوں گا،پی ٹی آئی کے ٹکڑے میری توقع سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں،،شبلی فراز، عمر سرفراز چیمہ، علی محمد خان جیسے لوگ پارٹی سے مخلص ہیں۔

ان پرانے لوگوں کی اب پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں رہی،بانی پی ٹی آئی نے مجھے سیاست سکھائی ہے، میں آج بھی مانتا ہوں،وزیراعلیٰ کے پی سمیت تمام موجودہ پی ٹی آئی رہنما حکومت کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی اب ایم کیو ایم لندن بنتی جا رہی ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت سب ہی صرف باتیں کر رہے ہیں،عمر چیمہ پارٹی کا وفادار تھا لیکن اس کا کوئی نام ہی نہیں لے رہا،پرانی تحریک انصاف کے چہرے کہیں نظر نہیں آرہے،تحریک انصاف میں ابھی سیاست کرنے والے کبھی پارٹی میں سرکردہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نہ نکلیں،فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں،پہلے بھی کہا تھا شبلی فراز کے سوا پی ٹی آئی کے باقی رہنمائوں کو کون جانتا ہے،زیادہ اچھل کود کرنے والے پی ٹی آئی رہنما چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، ان پی ٹی آئی رہنمائوں کی حکومت کے ساتھ ڈیل ہو چکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکڑے میری توقع سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔

ی ٹی آئی کے گزشتہ 12سال والے اور آخری بانی چیئرمین میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سمیت تمام موجودہ پی ٹی آئی رہنما حکومت کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بیانات ایک ڈرامہ ہے،شبلی فراز، عمر سرفراز چیمہ، علی محمد خان جیسے لوگ پارٹی سے مخلص ہیں،ان پرانے لوگوں کی اب پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں رہی،بانی پی ٹی آئی نے مجھے سیاست سکھائی ہے، میں آج بھی مانتا ہوں،میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ جن لوگوں پر اعتبار کر رہے ہیں وہی آ پ پر گولیاں چلائیں گے،میری بات سچ ثابت ہوئی انہی لوگوں نے ان پر گولیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد بانی پی ٹی آئی کے با اعتبار وزراء کو کرپشن کے زمرے میں ہتھ کڑیاں لگوائوں گا، جنرل عاصم منیر ایک ایماندار آدمی ہیں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو شواہد دیئے تھے،پی ٹی آئی اب ایم کیو ایم لندن بنتی جا رہی ہے،پی ٹی آئی اب دفن ہو چکی ہے۔

close