شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے وفاداری سے متعلق فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہت تلخیاں ہیں،انہیں کسی صورت باہر نہیں آنے دیا جائے گا انہیں اندر ہی رکھا جائے گا،میری کتاب آنے والی ہے اس میں بڑے انکشافات ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہیں، باقیوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں،شاہ محمود قریشی کبھی بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ غیر متوقع نہیں،بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنے کا مطلب حکومت کا نظام لپیٹاجائے گا،بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہت تلخیاں ہیں،انہیں کسی صورت باہر نہیں آنے دیا جائے گا انہیں اندر ہی رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میری کتاب آنے والی ہے اس میں بڑے انکشافات ہیں،عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین دوست، انہیں پارٹی بنانے سے روکا تھا،عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین کو کہا تھا آپ کو کچھ نہیں ملنے والا،وہ کہتے تھے 35 سے 40 سیٹیں مل جائیں گی،میں نے انہیں کہا تھا اگر آپ کو یہ سیٹیں مل گئیں تو نواز شریف کو کیا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج جہاں تک پہنچی ہے اس میں ہمارا رول ہے،اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی ہوئی ہی نہیں،بانی پی ٹی آئی سازشی بالکل نہیں ہیں،ہم نے دوراقتدار کے اپنے سارے سال وار اکانومی میں گزارے ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہیں، باقیوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کبھی بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے۔

close