9 مئی کے ملزمان سے برآمداشیاء غائب و فروخت ہونے کا انکشاف

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں سانحہ 9 مئی سے متعلق درج مقدمہ میں ملزمان سے برآمد شدہ 33 اشیاء غائب و فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف کے حکم پر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 9 مئی کو گرفتارملزمان کی 33 اشیاء تھانہ میں موجود نہیں پائی گئیں اور تھانہ سے غائب اشیاء کانسٹیبل صداقت احمد نے مارکیٹ میں فروخت کر دیں۔مقدمہ متن کے مطابق اشیاء میں ملزمان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس، برطانوی ورک ویزہ، قومی شناختی کارڈز، بینک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ بھی شامل تھیں جنہیں تھانہ میں جمع نہیں کروایا گیا تھا۔پولیس کانسٹیبل کے خلاف عدالتی ہدایت ہر سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

close