سالانہ بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

لاہور(پی این آئی) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مالی سال 2024-2025 کے سالانہ بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کے پچیسواں اجلاس کا انعقاد، چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے ایجنڈے میں 24ویں پلرا بورڈ اجلاس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پلرا اپوئنٹمنٹ اور سروس ریگولیشن میں ترمیم کی منظوری، مالی سال 2024-2025 کے سالانہ بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پراجیکٹ کی منظوری، پلرا فلیٹ مینجمنٹ ریگولیشنز2024 کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ 2021 سے 2023 تک دو مالی سال کی آڈٹ اور فنانشل رپورٹ اور سنٹرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آر آئی ایم ایس) کی منظم خدمات کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ ممبران ڈاکٹر محمد طاہر، محمد یثرب ہنجرا، مبین الدین قاضی، ڈاکٹر ثاقب عزیز، آدم سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عاصم سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زائدسہیل، ڈائریکٹرسافٹ وئیرڈویلپمنٹ حافظ محسن تنویر، چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ اورایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عامر مظفر صاحب نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close