اسلام آباد(پی این آئی)پنشن اسکیم میں ہونے والی مجوزہ ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے والےکوپنشن ملے گی یا تنخواہ ملے گی جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ نوکری کرنے پرصرف ایک محکمے سے پنشن ملے گی۔ مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم میاں اوربیوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی ایک کے فوت ہونے پر دونوں کی پنشن ملے گی۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق پنشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک اس کی فیملی کوپنشن مل سکے گی جبکہ حادثاتی طور پر ریٹائر ہونےوالے سرکاری ملازم کو 60 سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔ مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں اس کی فیملی کو 25 سال تک پنشن ملے گی، پنشنرزکے بچے جسمانی یا ذہنی معذور ہونے کی صورت میں عمربھرپنشن حاصل کریں گے۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق مسلح افواج کے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور سول آرمڈ فورسز سے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن سے 3سے 20 فیصدسالانہ کٹوتی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں