شیخ رشید نے پی ٹی آئی کو مشکل سے نکلنے کیلئے بڑ امشورہ دیدیا

راولپنڈی (پی این آئی )سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ فوج کے ساتھ مذاکرات کر کے درمیانی راستہ نکالا جائے۔

پی ٹی آئی کی قیادت کو یہ مشورہ شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چور، ڈاکو، لٹیری، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجا جائے، یہ حکومت صرف اپنے کیس ختم کرنے آئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے مہینے کے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدل دیں گے۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرار داد منظور کی ہے، یہ فارم 47 کے ممبرز نہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیں گے، چین کے وزیر اسلام آباد میں تقریر کر کے گئے، قوم اس پر بھی سوچے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر کے بعد خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شکوہ کیا ہے کہ میرا بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close