شہریار آفریدی کے ساتھ مزید کتنے اراکین استعفے دینے کو تیار ہیں؟تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی(پی این آئی )سینئر صحافی حیدر شیرازی نے کہا ہےکہ ایک بہت اہم بات سامنے آرہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے پنجاب کی قیادت نہیں نکل رہی ۔جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے فیصلے پر بھی سنجیدہ عمل نظر نہیں آرہا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر شیرازی نے کہا کہ خبر کے مطابق شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد 27سے زائد اراکین نے استعفوں پر مشاورت کی ہے، شاندانہ گلزار اور شیرافضل مروت سمیت متعدد اراکین اسمبلی نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا اور21اراکین اسمبلی پر مشتمل اپنا الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی اراکین سے معاملات جذبات کے بجائے افہام و تفہیم سے آگے بڑھانے کا کہا اور شہریار آفریدی نے وقتی طور پر مستعفی ہونے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

close