دوبارہ پولنگ، مسلم لیگ (ن)نے ایک اور نشست جیت لی

کوہلو (پی این آئی )بلوچستان کے ضلع کوہلو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 میں 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ہوئی پولنگ کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق( ن) لیگ کے نواب چنگیزخان مری مجموعی طور پر 7147 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ مری 6197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تاہم میر نصیب اللہ مری نے نتائج کو مسترد کر دیا۔ میر نصیب اللہ مری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ سٹیشنز میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الزام عائد کیا ہے کہ آر او، ڈی آر او سمیت تمام انتخابی عملہ فریق بن گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close