چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں ، قیصرہ الٰہی کا اہم بیان

لاہور(پی این آئی)چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں ، قیصرہ الٰہی کا اہم بیان ۔۔۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبروں پر قیصرہ الٰہی کا اہم بیان سامنے آ گیا۔ چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی تردید کردی،ان کا کہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین کا پرویز الٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں،کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، یہ سب باتیں جھوٹ ہیں،قیصرہ الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی رہائی اللہ کے فضل سے ہوئی، عدالتوں نے انصاف کیا،

 

پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت کو پیغام دیا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے سے تک بات نہیں ہو گی،ان کاکہناتھا کہ مونس الٰہی ہی نہیں پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے،پرویز الٰہی ق لیگ میں نانے کو نہ اب تیار ہیں نہ آئندہ ایسا ہو گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close