نوازشریف کو اُن ہی کی پارٹی میں غیرمتعلقہ کردیا گیا، ن لیگ چھوڑنے والے رہنما کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سابق رہنما عباس خان آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اُن ہی کی پارٹی میں غیرمتعلقہ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وجہ بھی یہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما عباس خان آفریدی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو غیر متعلقہ کردیا گیا ہے، قوم اور سینیئر لیڈر شپ نے نوازشریف سے وفا نہیں کی۔ عباس خان آفریدی نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام ہونے جا رہا ہے جس کیلئے قبائلیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ سابق ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں احسن اقبال نے مجھے کال کی تھی کہ ہم آپ کو پارٹی سے نکال رہے ہیں۔ عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ تھا کہ احسن اقبال نے کہا کیونکہ میں نے کنٹینر کھڑا کرکے احتجاج کیا ہے، یہ پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئےباقاعدہ اپنا استعفیٰ پارٹی کے صوبائی صدر اور مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے نام بھجوا دیا تھا۔ عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کے بنا پر سیاست چھوڑ رہا ہوں اور کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا۔

close