سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا انتقال ہوگیا

پشاور(پی این آئی) خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد کی نماز جنازہ رات 10 بجے کسکورونہ مردان میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم چیف جسٹس پاکستان کے سیکرٹری مشتاق احمد کے والد بزرگوار تھے۔ مرحوم کئی کتابوں کے محقق اور مصنف تھے۔

close