لاہور(پی این آئی)غریب اور مستحق بچے بھی پرائیوٹ سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں، حکومت نے پرائیویٹ سکول آرڈننس 2014 دوبارہ فعال کرکے پرائیویٹ سکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
غریب اور مستحق بچے بھی پرائیوٹ سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں۔حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کروانے کا فیصلہ کرلیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پرائیوٹ سکول آرڈننس 2014 کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس حوالے سےوزرات تعلیم کیجانب سے پرائیویٹ سکولوں کا سروے کروایا جائے گا۔سروے میں پرائیوٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا۔پرائیویٹ سکولوں کے سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کےبعد 31 اگست تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق آرڈننس کے تحت پرائیویٹ سکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کے لیے پابند کیا جائے۔پرائیویٹ سکول مالکان کیمطابق ہمارے سکولوں میں پہلے ہی مستحق بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں