اسلام آباد(پی این آئی)سنی اتحاد کونسل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی جبکہ شاندانہ گلزار اور شیرافضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پراحتجاج بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سےمعذرت کی اور رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینیئر قیادت کمیٹیوں کےلیے کمپرومائزڈ ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ارکان کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور رہنماؤں کی رہائی کی بجائے قیادت عہدوں کیلئے کوشاں ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 21 ارکان اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا اور پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور جنرل سیکرٹری عمرایوب خان کو سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا۔ دوسری جانب رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اگر ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے استعفیٰ دے دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں