حکومت کا سولر پینلز صارفین کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سولر پینلز پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا بلکہ حکومت کی کوشش ہے کہ قابل تجدید شمسی توانائی کا حصول ہر شہری کے لیے آسان بنایا جائے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے یہ گفتگو گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کی گئی، جہاں دیگر کئی امور بھی زیربحث آئے۔اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ”ہم ہر شہری تک سستی قابل تجدید شمسی توانائی پہنچائیں گے۔“ رپورٹ کے مطابق حالیہ بجٹ میں حکومت کی طرف سے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کے لیے آلات کی درآمد پر ٹیکس میں رعایت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، جس سے کئی ہفتوں سے پھیلتی اس افواہ کا خاتمہ ہو گیا کہ حکومت کی طرف سے سولرپینلز مہنگے کیے جا رہے ہیں۔دوسری طرف پاکستان سولر پینلز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سولر پینلز اور اس سے متعلقہ آلات اور مشینری پر پہلے ہی کوئی کسٹمز ڈیوٹی عائد نہیں ہے، چنانچہ بجٹ میں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ رعایت کا بظاہر سولر پینلز انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close