اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کیے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نام ای سی ایل سے نکال کر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے حج ادائیگی کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں