ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما آئرن لیڈی کا خطاب پانے والی خاتون ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو حلقے میں بری طرح سے شکست دی ہے۔

انہوں نے 8 فروری کو انتخابی نتائج میں شکست تسلیم کر لی تھی،راتوں رات نتائج کو تبدیل کیا گیا ،میرے حلقے پر نہ صرف پاکستانی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کی بھی نظر تھی ۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے خواجہ آصف کو بری طرح شکست دی تھی خواجہ آصف اپنے فارم 45 لیکر آئیں ساری دنیا اصلی نقلی کا فرق جانتی ہے، ہمیں ڈرائیں مت، میں خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کے الیکشن میں قوم نے ووٹ عمران خان کو دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close