سرکاری ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ کی منظوری کے دوران پارلیمنٹ ہائوس میں خدمات سرانجام دینے والے سینیٹ، قومی اسمبلی، سی ڈی اے، اے پی پی، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اداروں کا جتنا سٹاف بجٹ سیشن کے دوران ایوان میں ڈیوٹی دے رہا ہے، ان کو بھی دیگر ملازمین کی طرح تین بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ڈسپنسری میں ڈیوٹی دینے والوں کو بھی شامل کریں جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ جو بھی ماضی میں پریکٹس رہی ہے اسی کے مطابق اس بار بھی اعزازیہ دیں گے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سینیٹ کو بھی چیک کر لیں۔انہوں نے جن محکمہ جات کا کہا ہے ان کو شامل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close