شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر بنائے گئے دو مقدمات خارج کر دیے گئے۔

کراچی کے تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کرلی، شیخ رشید فیصلے سننے کے لیے خود کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے جسٹس طارق محمود جہانگیری صاحب نے باعزت بری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت باقی ملزمان کی رہائی کیلئے بھی نیا راستہ کھلا ہے ، ایک ہی کیس مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا ، قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے 30 اگست کی تاریخ رکھی ہے اس سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا، پاکستان اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close