نواز شریف دھاندلی سے جیتی ہوئی نشست واپس کریں، بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام نے جنھیں مکمل طور پر مسترد کیا انھیں زبردستی مکمل طور پر مسلط کر دیا گیا۔

قومی انتخابات میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو نوازا گیا، کراچی کی سیٹ اس لیے چھوڑی کہ جھوٹ کی بنیاد پر اسمبلی نہیں جاسکتے، نواز شریف چیمپئن ہیں تو دھاندلی سے جیتی نشست واپس کریں، کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے حقیقت یہ ہے ن لیگ سیاسی پارٹی کے طور پر وجود کھو چکی ہے۔ سیاسی جماعتیں سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم مہیا کر سکتے ہیں۔

جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو سب سے مل سکتی ہے اور ڈائیلاگ بھی کر سکتی ہے۔ منصورہ میں مختلف ٹی وی چینلز کے بیوروچیفس سے ملاقات کے دوران امیر جماعت نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی اور ظالمانہ بجٹ کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج سے مزاحمتی تحریک کا آغاز کر دیا، جمعہ 28 جون کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر کے باہر مظاہرے ہوں گے، لینڈ ریفارمز، فوڈ سکیورٹی، توانائی، کسانوں اور زراعت کی بہتری اورالیکشن میں متناسب نمائندگی کا اصول جماعت اسلامی کی پرامن مزاحمتی تحریک کے ایجنڈے میں شامل ہے، اب عوامی ایشوز پر بھرپور تحریک چلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close