عمران خان کی جولائی کے پہلے ہفتے میں رہائی کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن رکن رانا شہباز نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رکن رانا شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتہ رہا ہوجائیں گے۔رانا شہباز نے بتایا کہ پرویز الٰہی کی صحت اب بہتر ہے وہ جلد ہی پنجاب میں پارٹی کولیڈ کریں گے، پرویز الٰہی کی کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی وہ پہلے کی طرح ڈٹ کر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔رانا شہباز نے کہا ان کی پانچ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ،فزیو تھراپی ہو چکی ہے، پرویز الٰہی کو کئی بار پولیس تو کئی بار نامعلوم افراد نے گرفتار کیا۔

خیال رہے بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے ایک قدم اور قریب ہو گئے، دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ فیصلہ 27 جون کو دن تین بجے سنایا جائے گا اور مرکزی اپیلوں پر سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری ہوگئی،سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کی روبکار 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جاری ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی، بانی پی ٹی آئی عدت کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث جیل میں ہی رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close