شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کیخلاف کیسز ، شہزاد اکبر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کیخلاف کیسز ، شہزاد اکبر کا تہلکہ خیز انکشاف ۔۔۔پاکستان تحریک انصاف دور میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف چلائے جانے والے کیسز کے روح رواں سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے خود ہی لیگی قیادت پر درج قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز کو فضول قرار دے دیا ہے ۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب کیسز فضول تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں نیب کی میٹنگز میں کیسز ڈسکس ہوتے تھے، کیسز کے میرٹ دیکھے جاتے تھے،

وہاں ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر ایجنسیز کی اعلیٰ قیادت ہوتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں ان میٹنگز میں بھی کہتا تھا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے، یہ کیسز فضول ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close