خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وکیل فتح اللّٰہ برکی کو تھانہ رمنا پولیس نے گرفتار کیا۔خیال رہے کہ 29 مئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں حملہ کردیا تھا۔ جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں، تحریک انصاف کے وکلاء نے خاور مانیکا کو احاطہ عدالت میں تھپڑ بھی مارے۔ پی ٹی آئی وکلاء کے حملے میں خاور مانیکا زمین پر گر پڑے۔

close